فرانس اسرائیلی فوج کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے، فرنچ پارلیمنٹیرین سبسٹن ڈیلوگو

ویب ڈیسک: فرانس کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سبسٹن ڈیلوگو نے پارلیمنٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا کر حاضر ممبران کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلانے کی کوشش کی۔
سبسٹن ڈیلوگو نے مزید بتایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں فلسطینی پرچم اس لیے لہرایا کیونکہ فرانس اسرائیلی فوج کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی ہتھیار معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور