نواز شریف پارٹی صدارت ملتے ہی متحرک، بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف نے دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کے بعد متحرک کردار ادا کرتے ہوئے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کل صبح 11 بجے جاتی امرا رائیونڈ میں طلب کر لیا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کرینگے جبکہ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت کے بعد نواز شریف نے سب سے پہلے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا.

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی