اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج دنیا سمیت پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی قوم ان بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے امن مشنز میں خدمات سر انجام دیں۔
یہ دن اقوامِ متحدہ کا امن برقرار رکھنے کی کاوشوں، جنگوں اور اندرونی تنازعات کے شکار ممالک میں دیرپا امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 1960ء سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریباَ تمام براعظموں سمیت 29 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے48 امن مشنز میں 235,000 فوجیوں یا امن دستوں کو تعینات کیا۔
آج امن کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عالمی امن کے عظیم مقصد کے لیے ”پاکستانی پیس کیپرز“کی قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر تاہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان