حالیہ بجٹ میں دیر یونیورسٹی اور سپورٹس کمپلیکس سمیت اہم پراجیکٹس ڈراپ

ویب ڈیسک: حالیہ بجٹ میں ضلع لوئردیر کے منظور شدہ اہم میگا پراجکٹس ڈراپ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ان ڈراپ ہونیوالے پراجیکٹس میں دیر یونیورسٹی، سپورٹس کمپلیکس، پنجکوڑہ لفٹ رائٹ کنال اور دیرموٹروے شامل ہیں۔
علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سال گزرنے کے باوجود فنڈز کمی کے باعث 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تالاش بائی پاس منصوبہ مکمل نہیں کیا جا سکا۔
دوسری جانب عملے کی تعیناتی اور اربوں روپے کا سامان خریدنے کے باوجود میڈیکل کالج میں کلاسز کا اجرا نہ ہو سکا۔
ضلع لوئردیر کے سماجی حلقوں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا اور ڈراپ منصوبوں کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ بجت میں دیر یونیورسٹی سمیت کئی اہم پراجیکٹس ڈراپ کر دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی