گیس ذخائر ختم ہونے پر ایل پی جی کا استعمال بڑھ رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے جس کا سب کو علم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ مسئلہ گھمبیر ہو چکا ہے۔ مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ ایل پی جی کا استعمال گیس ختم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا سب کو علم ہے اب فیصلوں کا وقت ہے، سرکاری افسران سرمایہ کاروں پراعتماد نہیں رکھتے، وہ ان کو پیسہ بنانے والے سمجھتے ہیں، توانائی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کی ضرورت ہے، گیس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے۔
چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 5 برسوں میں ایل پی جی کے استعمال میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔
چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا ایل پی جی کی سٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور معیاری سلنڈر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی