چارسدہ، سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں ال پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
کلرکس ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں احتجاجی جلوس و مظاہرہ کیا جبکہ اس دوران نے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے لئے تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ جبکہ سرکاری ملازمین ملازمین کے لیے صرف 10 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے جو ان کا معاشی قتل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر خزانہ خالی ہے تو وزراء اور ایم پی ایز کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لیا جائے اس صورت میں ہم بھی اضافہ نہیں لیں گے۔
احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں فوری طور پر 100 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو پیر سے تالہ بندی ہڑتال شروع کر یں گے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند