پنشن اصلاحات مسترد،ایپکا کا تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: تنخواہوں مِیں اضافہ کیلئے ایپکا نے اپنے اہداف واضح کر دیئے۔ ایپکا کی جانب سے کہا گیا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر ریٹائرڈ ملازمین کا معاشہ قتل بند کیا جائے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائَے۔
اس حوالے سے پشاور میں سرکاری ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجاً اسمبلی چوک پر جی ٹی روڈ بند کردیا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد اسمبلی چوک میں موجود ہے جبکہ دیگر علاقوں سے بھی سرکاری ملازمین پہنچ رہے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین مظاہرین بھی شریک ہیں جنہوں نے پنشن اصلاحات مسترد کرنے کے نعرے بھی لگائے۔
سرکاری ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے کہا کہ ایم پی اے ایز کی تنخواہوں میں دوسو فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی کے باوجود ہماری تنخواہ میں صرف دس فیصد اضافہ ظلم ہے۔
اس حوالے سے ضلع لوئر دیر میں آل گورنمنٹ ایمپلایزگرینڈ الائنس کی اپیل پر ضلع بھر کے سرکاری دفاتر میں تالہ بند ہڑتال کی گئی۔
اس دوران معمول کی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ضلع بھر میں دو ہزار سرکاری ملازمین پر مشتمل قافلہ پشاور جلسے میں شرکت کے لیے تیمرگرہ سے روانہ ہو گیا۔
صوبائی چیئرمین ایپکا محمد سلیم کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر بزرگ شہریوں کا استحصال منظور نہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے