بلے کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: بلے کی واپسی کیلئَے تحریک انصاف ایک بار پھر عدالت جا پہنچی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کیمشن سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن دو کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
درخواست میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے خلاف کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔
یاد رہے کہ بلے کی واپسی کیلئے پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان