15 روز بعد لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری کے حوالے سے سماعت ہوئی۔
دوران سماعت وفاق نے 15 روز بعد لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھانہ دھیر کورٹ کی رپورٹ پیش کر دی۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی