جمرود، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی غائب، معمولات زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں طوفانی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار جبکہ بجلی غائب ہو گئی۔
بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، گھروں میں پینے کا پانی تک ناپید ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی ٹائب ہونے کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے جبکہ مسجدوں، سرکاری دفاتر و تعلیمی اداروں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے تمام معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
جمرود کے مختلف علاقوں علی مسجد، شاہ گئی، ریکالے، غنڈی و دیگر علاقوں میں دو دن سے بجلی غائب ہے۔
اس حوالے سے اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹیسکو و جمرود بجلی گریڈ سٹیشن والے فیڈرز پر فالٹ کا بہانہ بنا کر بجلی بند کر دیتے ہیں۔
گریڈ سٹیشن عملے کا موقف ہے کہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے مختلف فیڈرز پر فالٹ ہے جن کو دور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق