Screen Shot 2020 06 07 at 4.58.13 pm

ماسک کے استعمال سے 60 فیصد تک کرونا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ بتایا کہ حکومت کورونا کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ماسک کے استعمال سے 60 فیصد تک بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ماسک کا درست استعمال کورونا کی روک تھام میں معاون ہے۔ عوامی مقامات پر بھی ماسک کا استعمال ضروری ہےاور پرہجوم مقامات پر بھی ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے جان بحق افراد کی عمریں 75 سال سے زیادہ تھیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ میں گرینڈ امن جرگہ، ممبران اسمبلی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ