شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کی دبئی میں عشرت العباد سے ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقات کی ہے ۔
3گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنمائوں نے سیاسی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ااس موقع پر ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ، وفاق اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون اچھا شگون ہے، انتظامی اورگورننس کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے الگ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بامعنی ڈائیلاگ سے ہی موجودہ سیاسی درجہ حرارت کم کیا جا سکتا ہے، مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
اس موقع پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف اور قائل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع