یاسر حسین نے اقرا عزیز کو سپر سٹار قرار دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے چرچے آج بھی زبان زدعام ہیں ۔ شوبز انڈسٹری میں زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑی نے تمام مصروفیات کے علاوہ اپنے گھر کو اولین ترجیح قرار دیدیا۔
اداکار یاسر حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں‌اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو سپر سٹار قرار دے کر نئی بجث چھیڑ دی۔
یاسر حسین نے بتایا کہ کامیاب کیریئر برقرار رکھنے میں دونوں کامیاب رہے تاہم ان کی اولین ترجیح اپنا خاندان ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقرا عزیز بہت کم وقت میں اپنے لیے ایک جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کے باوجود ہماری شوبز مصروفیات اور گھر کے امور اپنی اپنی جگہ موجود ہیں.
انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو سپر سٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو صرف ایک اداکار ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز سکرین کے اس پار گھریلو معاملات میں بھی خاص مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے مداح ہر جگہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقرا چاہے امریکہ میں ہو یا کینیڈا اور مشرق وسطیٰ میں ، لوگ ہمیشہ ان سے ملنے اور سیلفیاں لینے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار