طویل ترین کارگو جہاز

دنیا کا طویل ترین کارگو جہاز کراچی میں لنگر انداز

ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے بڑا طویل ترین کارگو بحری جہاز ایم ایس سی انا کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
حکام کے مطابق جہازکی لمبائی 400 میٹراور یہ بیک وقت 19 ہزار368 کنٹینرز لے جانیکی صلاحیت رکھتا ہے۔
جہاز پہلے بھارتی پورٹ موندرا پرلنگراندزاہونے کے بعد کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
کیپی ٹی حکام کے مطابق جہاز ساوتھ ایشین ٹرمینل پورٹ پرلنگراندازہوا ہے ، ضابطے کی کارروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
جہاز کراچی کی بندرگاہ پرکنٹینر اتارے گا اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم