شاہد خاقان

مشکوک مینڈیٹ والی حکومت ملک نہیں چلا سکتی،شاہد خاقان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکوک مینڈیٹ والی حکومت ملک نہیں چلا سکتی ،حکومت اتنے ہی دن چلے گی جتنے دن اسے لانے والے چاہیں گے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بنیادی معاملات کو درست کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔
انہوں نے میاں نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں ان کا ذکر کیا مگر جو سیاست انہوں نے چنی ہے وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے 35 سالہ تعلق ہے، ان سے یہ دوستی قائم رہے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں گے۔

مزید پڑھیں:  طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف کارروائی، ادویات و دیگر اشیا برآمد