ٹیکسٹ بک بینک

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا سکولوں میں ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری کتب کے بازار میں دستیابی کی شکایات کے ازالے کے لیے سکولوں میں ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ویب ڈیسک: ٹیکسٹ بک بینک سرکاری کتب کی دیکھ بحال اور حفاظت کے لیے ہوگااس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، ڈائریکٹر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، تمام ای ڈی اوز ،پرنسپلز ، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹ بک بینک کے لئے سکولوں میں علیحدہ کمرہ مختص کیا جائے۔
مراسلے میں سرکاری کتب ایشو اور وصولی کا اندراج رجسٹر میں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
مزید کہا گیا کہ ٹیکسٹ بک بینک کیلئے خصوصی طور پر ایک بندے کو تعینات کیا جائے ،سرکاری کتب طلبہ کا حق ہے،صرف داخل طلبہ کو کتب جاری کئے جائے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق فیصلہ سرکاری کتب کے بازار میں دستیابی کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا گیاہے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ