پی آئی اے

پی آئی اے میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ

ویب ڈیسک: قومی ائیر لائن (پی آئی اے )میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ 1952کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، لازمی سروس ایکٹ کے تحت کوئی ملازم کام سے منع نہیں کرسکے گا۔
ملازمین کے کام چھوڑ کریونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی ہوگی ،لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی قید با مشقت کی سزا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کو 28 اپریل 2024سے فوری نافذ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان