پاکستان والی بال ٹیم

پاکستان والی بال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کوہرا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان والی بال ٹیم نے 3میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرایا، پاکستان کی فتح کا اسکور 26-24 ، 25-19 اور 25-23 رہا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 25-22، 25-22 اور 25-20 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ