مغوی شاعر احمد فرہاد

مغوی شاعر احمد فرہاد کی خاندان سے ملاقات کرا دی گئی

ویب ڈیسک: مظفرآبادپولیس کی جانب سے مغوی شاعر احمد فرہاد کی ملاقات ان کے خاندان سے کرا دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور ان کی فیملی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔
مغوی شاعر کے بھائی کے مطابق احمد فرہاد کے خلاف بنائے گئے مقدمات ختم کرانے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔
شاعر احمد فرہاد کی فیملی نے مظفرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مظفرآباد صدر تھانے پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ احمد فرہاد یہاں موجود نہیں۔
اہلیہ احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ پولیس تعاون نہیں کر رہی، اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی، اس کامطلب ہے کہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار