اسحاق ڈار

تاریخی مقامات کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام مذاہب امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں، تاریخی مقامات کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔
گندھارا سمپوزیم کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانمذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندھارا سمپوزیم میں تعمیری گفتگو ہوئی، تمام بیرون ملک سے آئے وفود کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسلا اور سوات میں بدھ مت کے تاریخی مقامات ہیں، تاریخی مقامات کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان