2دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں آپریشن ،2دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی بنوں کا لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔
محکمہ انسدادی دہشت گردی خیبرپختونخوا کے مطابق کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بنوں نے ڈاڈیوالہ کی حدودنزدچوکی عباسیہ خٹک ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کے دو اہم دہشت گرد تنویرعلی عرف یاسرعرف تنو اور فرقان عرف ناٹی ساکنان لکی مروت ہلاک ہو گئے ، مارے جانے والے دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس کوبم دھماکوں ،پولیس پرحملوں ،ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کو بعدنمازمغرب مخبرنے اطلاع دی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹیپوگل گروپ کے ضلع لکی مروت سے وابسطہ 8/7بامسلح دہشت گردتھانہ ڈاڈیوالہ کے حدودنزدچوکی عباسیہ خٹک میں کسی دہشت گردانہ کاروائی کے غرض سے موجودہیں۔
اطلاع کے پیش نظر DSP/CTDضلع لکی مروت کی زیر زیرقیادت انٹیلی جنس ٹیم،SHOتھانہ سی ٹی ڈی بنوں نے بمعہ آپریشن ٹیم نفری متذکرہ مقام پر جاکر انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کا آغاز کیاتواس دوران وہاں پہلے سے موجود مسلح دہشت گردوں نے پولیس/سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم کی جوابی فائرنگ شروع کی،فائرنگ کا 20/15منٹ تک جاری رہا۔
دوران سرچ آپریشن کے دوران دو نامعلوم دہشت گردہلاک شدہ پائے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹیپوگل گروپ ضلع لکی مروت سے تھاجوکہ سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کوبم دھماکوں،پولیس پرحملوں ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
تھانہ سی ڈی بنوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈکرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ