تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز و کالجز 15 جون تا 31 اگست بند رہیں گے، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ اعلی تعلیم ک ی جانب سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز و کالجز میں موسم گرما تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں 15جون سے 31اگست تک جبکہ بالائی علاقوں میں یونیورسٹیز و کالجز میں یکم جولائی سے 31جولائی تک چھٹیاں ہونگی۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے سے مقررہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی