دیربالا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق براول بلوکار میں نصیراللہ کو نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا ۔
دوسری جانب کیردرہ تربٹ میں سمیع اللہ نے خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔
یاد رہے کہ فائرنگ کے مختلف واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے الگ ونگ بنانے کا فیصلہ