رفح آپریشن کیخلاف میکسیکو میں احتجاج، اسرائیلی سفارتخانے پر پٹرول بم برسا دیئے

ویب ڈیسک: رفح آپریشن کیخلاف میکسیکو میں اسرائیلی سفارتحخانے کے باہر عوام نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل مظاہرین نے سفاتخانے پر پٹرول بم برسا دیئے۔
میکسیکو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ارجنٹ ایکشن فار غزہ کے نام سے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کرنے سمیت ان پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ

اس کے جواب میں مظاہرین نے سفارتخانے پر بوتل بم پھینکے جس سے آگ بھڑک اٹھی تاہم اسرائیلی سفارتخانے کی عمارت محفوظ رہی۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ رفح میں جنگ فوری بند کی جائے۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد