حوثیوں کا امریکی ڈرون ایم کیو 9 تباہ کرنے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: یمن کے حوثیوں کی جانب سے ایم کیو9 امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ویڈیو بھی جاری کر دی۔
حوثی گروپ کے مطابق یمنی فضائی حدود میں اڑنے والے امریکی ڈرون کو جنوب مشرقی صوبے مارب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران ڈرون کی تباہی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔
یاد رہے کہ حوثیوں نے 21 مئی کو بھی امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون کو مقامی طور پر تیارہ کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے ہٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد