کراچی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جمشید کوارٹر میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے کار میں سوار دو بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئَ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں دم توڑ گئے۔
علینہ راجپر کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جبکہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد