کرپشن و بے ضابطگیوں کے الزامات، خیبرپختونخوا کابینہ میں روبدل کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے جبکہ چند وزراء سے وزارتیں واپس لینے کا اشارہ دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بعض وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔
اس حوالے سے پارٹی اراکین اور اسمبلی ممبران کی طرف سے صوبائی وزرا کے خلاف شکایتوں کے ازالے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر صحت قاسم علی شاہ اور وزیرخوراک ظاہرشاہ طورو کے حوالے سے شکایات آ رہی ہیں۔
وزیر پبلک ہیلتھ و انجینئرنگ پختون یار کا کارکنوں کے ساتھ رویہ اچھا نہ ہونے کی شکایت بھی گردش کر رہی ہے جبکہ وزیر جنگلات فضل حکیم کے حوالے سے بھی شکایات ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ سے دو وزرا ہٹانے کے بعد دو نئے لوگوں کو شامل کیا جائیگا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو مشیر مقرر کئے جانے اور رکن اسمبلی علی شیر آفریدی کو بھی کابنیہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا