چکدرہ، غزو، اوسکئی کے پہاڑوں میں لگی آگ تاحال نہ بجھ سکی

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقوں چکدرہ، غزو، اوسکئی کے پہاڑوں میں لگی آگ بجھانے کیلئَے پاک آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق غزو،چکدرہ، اوسکی کے پہاڑوں پر گزشتہ 4 دن سے آگ لگی ہوئی ہے جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔
ریسکیو کے 70 اہلکار بشمول محکمہ جنگلات اور مقامی رضاکاروں کے اگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ان کے ساتھ ہی اب پاک فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پہاڑوں میں لگی آگ کے سبب سینکڑوں کی تعداد میں قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ اس سے جنگلی حیات کی بڑی تعداد میں ہلاکت کا خدشہ بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ