خصوصی ٹرینیں

عید الاضحی پر 3خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحی پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے مابین چلے گی، دوسری ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے ذریعے پشاور جائے گی۔
تیسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے راستے راولپنڈی جائے گی۔
ریلوے نے عید سپیشل ٹرینوں کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا