بجٹ منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے بجٹ منظور کر لیا ، تعلیم مہنگی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2024-25کا بجٹ منظوری کرلیا،شادیاں اورتعلیم مہنگی، چالانوں اور ٹیکسوں میں اضافہ ہو گیا ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے بجٹ سے متعلق کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لینے کے بعد ایوان نے آئندہ مالی سال کی بجٹ کی منظوری دے دی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار 754 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
نئے فنانس بل کے مطابق خیبرپختونخوا میں تنخواہوں، پنشن میں 10فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 36 ہزار جبکہ پراپرٹی اور ریسٹورنٹس پر ٹیکسوں میں کمی کی گئی ۔
ایوان نے 66محکموں کے لیے 1654ارب روپے کے مطالبات زر بھی منظور کر لیے جبکہ حکومت کی جانب سے بجٹ کو 100 ارب روپے سر پلس بتایا گیا ہے۔
حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے 2 دن بحث کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لے لیے گئے۔
یاد رہے کہ چندر روز قبل ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ