مسافر کوچ حادثے کا شکار

سوات میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ،5افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: سوات میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 5افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک حادثہ مالم جبہ رانگاہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ گہری گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں5افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مقامی ہوٹل میں ملازم تھے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود