باجوڑ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ اٹکئی پہاڑی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نصیر ولد لعل بہادر عرف بانڈو سکنہ ٹیا جاں بحق ہو گیا ہے۔
باجوڑ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ