رستم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، تھڑے مسمار

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر مستقل تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق رستم بونیر روڈ پر مستقل تجاوزات بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دئیے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد علی کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات قطعی برداشت نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہدف کے حصول تک جاری رہے گا۔ اس دوران کسی کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ