دیر بالا، فائرنگ و کرنٹ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا میں فائرنگ و کرنٹ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع دیربالا کے علاقے اخگرام میں سکول چوکیدار بجلی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سکول چوکیدار شاہ زولم خان بجلی ٹھیک کرنے کی عرض سے بجلی کھمبے پر چڑھ گیا تھا کہ اس دوران بجلی کا جھٹکا لگا۔
کرنٹ لگنے سے سکول چوکیدار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی نعش کو واڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب موٹر سائیکل حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق طالبعلم موسی خان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
یاد رہے کہ ضلع دیر بالا میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب