ہری پور، سوپ سٹون کی مائن میں گولہ پھٹ گیا، 2 مزدور شدید زخمی

ویب ڈیسک ضلع ہری پور کے تھانہ بیڑ کی حدود علاقہ تناول کے گاوں کھارن کی سوپ سٹون مائن میں گولہ پھٹنے سے 2 مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جبکہ بعدازاں حالت سیریس ہونے پر زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ دونوں زخمیوں کی حالت سیریس بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ زخمی ہونے والے جوانوں کی شناخت خاور اور جنید ملک کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے جوان سوپ سٹون کی مائن میں کام کر رہے تھے کہ اچانک گولہ پھٹنے سے افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع نے کہا کہ محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا۔ اسی وجہ سے آج دو جوان زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
کھارن سوپ سٹون مائن میں زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سمیت مقامی عمائدین نے حکومت خیبرپختونخواہ سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کھارن کی سوپ سٹون مائن میں گولہ پھٹنے سے 2 مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ