112149490 mediaitem112149489 1

خیبرپختونخوا میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 فراد جاں بحق ہوگئے

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوگئے, جاں بحق افراد میں 7 کا تعلق پشاور جبکہ 2 کا تعلق باجوڑ سے ہے، نوشہرہ،مردان،ملاکنڈ،لوئردیراور کوہاٹ میں 1,1مریض جان بحق ۔ صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعد اد575 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :فائرنگ واقعات میں2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے486 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13ہزار 487 ہوگئی ہے،کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 92 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3542 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں خواجہ سراء کو تشدد کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4974 گئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 307 فراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران217 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔