آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور زیر بحث

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقاتکے دوران باہمی دلچسپی سمیت علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران آذربائیجان کی مسلح افوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آذربائیجان سے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی اور دفاع کے شعبہ میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ