مالاکنڈ، جماعت اسلامی کا انکم ٹیکس کیخلاف 2 جون کو احتجاجی جلسے کا اعلان

ویب ڈیسک ضلع مالاکنڈ میں جماعت اسلامی نے انکم ٹیکس اور کسٹم کیخلاف 2 جون کو چکدرہ میں احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا۔
ضلع امیر خالد فاروق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چکدرہ میں سوات موٹر پر احتجاجی جلسے میں تمام سیاسی ، تجارتی تنظیمیں، وکلاء برادری کو دعوت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسی بھی صورت میں ٹیکس دینے کی متحمل نہیں ہو سکتے۔ ملاکنڈ ڈویژن کو مزید دس سالوں کے لئے انکم ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ