دیر لوئر، 5 دن گزرنے کے باوجود اوسکئی پہاڑوں پر آگ نہ بجھائی جا سکی

ویب ڈیسک: ضلع دیر لوئرمیں پانچ دن گزرنے کے باوجود اوسکی پہاڑوں پر آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
اگ کے سبب سینکڑوں درخت جل کر خاکستر جبکہ جنگلی حیات کی بڑی تعداد میں ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی اگ بجھانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس اور لیویز فورس سے مدد لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے اہلکار گزشتہ 5 دنوں سے مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ جنگلات ، ایف سی ، لیویز ، وائلڈ لائف کے اہلکار بھی پہاڑوں پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا