خیبرپختونخوا:5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا، 26 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات

ویب ڈیسک: پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کی خاطر 5 روزہ انسداد پولیو مہم صوبہ بھر میں پیر کے دن سے شروع ہوگی۔
وزیر صحت قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے 23 اضلاع کے 35 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کیسز کے اضافے سے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس لئے سب کو مل کر پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 26 ہزار سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار