پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ اور پنجاب میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وکلاء کنونشن بھی پشاور میں منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع مانسہرہ اور سوات وغیرہ میں بھی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے عید الاضحی سے قبل منعقد کی جائیں گے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شریک ہونے کے لیے دعوتیں دی جا رہی ہیں۔
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق احتجاجی تحریک و جلسوں کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا، پلوسی