جمرود، برقمبرخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقہ برقمبرخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ برقمبرخیل میں‌نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان