بجلی بقایاجات

خیبرپختونخوا :بجلی بقایاجات کیلئے جرگے کی مدد لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی بقایا جات کے لئے جرگہ کی مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لوڈمینجمنٹ سے نمٹنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔
دستاویز کے مطابق لائن لاسز والے 177 فیڈرزمیں سے 50فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے کیا جائیگا جبکہ نادہندگان بجلی بقایاجات کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے۔
دستاویز کے مطابق پیسکو لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول جاری کرے گااورفالٹ دورکرے گا۔
علاوہ ازیں بجلی کے بقایاجات کے لیے جرگے سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 روزمیں بجلی چوری پر195مقدمیکی درخواست دی گئی، بجلی چوری کے30مقدمات درج، 3افراد گرفتارہوئے، بقایاجات کی مد میں نادہندگان سے60لاکھ سے زیادہ وصولی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور