فیصل واوڈا توہین عدالت

سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیاگیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا جس کی سماعت پانچ جون کو ہوگی۔
عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔
فیصل واوڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ