جلسے کی اجازت

پی ٹی آئی کواسلام آباد میں39شرائط کےساتھ جلسے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 39شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی دے دی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو4جون کے جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ جلسے میں کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شرائط کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔
واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ