عمران خان

توڑ پھوڑ کیس :عمران خان کو 28جون کوعدالت پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دفعہ توڑپھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 28جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے تھانہ رمنا میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی،شبلی فراز، واثق قیوم، علی نواز اعوان نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگائی۔
عدالت نے غیرحاضر ہونے پر مراد سعید، حماد اظہر ،فرخ حبیب ،حسان نیازی و دیگر کارکنان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے حکمنامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیاجائے۔
جج طاہر عباس سِپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت پیشی کے لیے روبکار بھی جاری کردیا اور سماعت 28جون تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام