وزیردفاع

عمران خان کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں،وزیردفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں،اگر تحریک انصاف کو کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشس کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے لیکن انہیں لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں، سیاست یا کھیل میں جس نے بھی بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا جنرل باجوہ باپ، جنرل فیض ان کا چچا ہوتا تھا، اب سارا ملبہ ان ہی پر ڈال رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل بھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی