ڈالر کی قیمت

بجٹ سازی کیلئے ڈالر کی قیمت 295روپے طے

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے295روپے فی ڈالر ریٹ طے کیا ہے ۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
ڈالر ریٹ میں 10روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ سپینڈنگ میں فارن کرنسی، پیٹرولیم پراڈکٹس پر روپے کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیا مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہو سکے گا، ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع، وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر