لیٹر آف انٹینٹ پردستخط

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پردستخط

ویب ڈیسک: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پردستخط کردیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ملاقات کی ہے اور معاہدے پردستخط کئے ۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جا سکے گا، اس اقدام سے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن کے جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور منظم امیگریشن کے جرائم پر باہمی تعاون ممکن ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے، پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں اور عوامی رابطے بے مثال سطح پر ہیں۔
اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلا میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب