سلنڈر دھماکے

حیدر آباد : سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہو گئی

ویب ڈیسک: حیدر آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہو گئی ۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے زخمی برنس وارڈ کراچی میں زیر علاج تھا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت عبدالہادی کے نام سے ہوئی، عبدالہادی سو فیصد جلی ہوئی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، مزید 6زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی،۔
آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی